مدرسے میں اساتذہ کی طالبعلموں کیساتھ جنسی زیادتی
چکوال کے تھانہ صدر میں ایک متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مدرسے کے اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، جس میں مدعی نے بتایا کہ اس کا بیٹا کافی دن سے پریشان تھا، پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ اسےاس کے استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے.
پولیس کے مطابق بچے نے بتایا کہ مدرسے کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچے نے بتایا کہ دو اساتذہ نے دیگر کئی بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کی اور ان بچوں کے جسموں پر چھری سے نشان بھی بنائے۔
مقامی اسپتال کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بچوں کے جسم پر چھری سے نشانات بنائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچوں کی جانب سے جن دو اساتذہ کے نام بتائے گئے ہیں ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، دونوں اساتذہ کا تعلق چکوال سے نہیں ہے۔