Thursday, December 12, 2024
HomeTop Newsسینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونا افسوسناک عمل،سینیٹر رضا...

سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونا افسوسناک عمل،سینیٹر رضا ربانی

Published on

سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونا افسوسناک عمل،سینیٹر رضا ربانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونے کو افسوسناک قرار دیا۔

سینیٹر رضا ربانی سے صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ میں جو قرار داد سینٹر دالاور کی جانب سے پیش کی گئی اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی بات ہو، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی درست بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں ، الیکشن 8 فرروی کو اپنے وقت پر ہونے چائیے۔جب کہ سینیٹر دلاور خان نے کہا ہے کہ قرارداد پیش کرنے کیلئے مجھے کسی سے اشارہ نہیں ملا ، میں نے اگر کسی سے تعاون نہیں کیا تو کسی سے بھیگ بھی نہیں مانگا۔

مردان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سینیٹر حاجی دلاور خان نے کہا کہ اگر اشاروں کی بات ہوتی تو 2018 میں میرا بھائی اور بیٹا جیتا ہوا الیکشن نہ ہارتے، سینیٹ میں ہمارے 6 ممبران کی آزاد گروپ ہے، جس میں سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر ہلال رحمان، سینیٹر احمد خان، سینیٹر نصیب اللہ ابازئی، بابر کھودا اور ایک میں ہوں. پارلیمانی لیڈر آزاد سینیٹرز حاجی دلاور خان نے کہا کہ قرارداد سے قبل گوادر کے سینیٹر نے مجھے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کے حالات میں ہم الیکشن کمپین نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اپنے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم دہشت گردی کی وجہ سے اپنے علاقوں میں الیکشن کمپین نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاہک ہمارے کے پی اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں برفباری کی وجہ سے بھی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے ، بعض افراد کورم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ کورم پورا نہیں تھا. قانون کے مطابق اگر ایک رکن بھی موجود ہوں اور کوئی اعتراض نہ کریں تو وہ بھی اپنا مسئلہ بیان کرسکتا ہے۔

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this