Monday, February 17, 2025
Homeکھیلرولینڈ-گیروس ٹورنامنٹ:کوکو گاف نے پہلے راؤنڈ میں جولیا ایودیوا کو شکست...

رولینڈ-گیروس ٹورنامنٹ:کوکو گاف نے پہلے راؤنڈ میں جولیا ایودیوا کو شکست دے دی

Published on

رولینڈ گیروس ٹورنامنٹ کوکو گاف نے پہلے راؤنڈ میں جولیا ایودیوا کو شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق عالمی ٹینس رینکنگ میں نمبر 3 کوکو گاف،نے رولینڈ-گیروس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں جیت لیا۔ اس نے جولیا اودیوا کو صرف 52 منٹ میں 6-1 6-1 سے شکست دی۔

یہ جیت کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں گا ف کی 50 ویں فتح تھی . 20 سالہ گاف، 2019 میں ومبلڈن میں شاندار کارکردگی دکھانے کے پانچ سال سے بھی کم عرصے میں یہ سنگ میل حاصل کر رہی ہیں۔

اگلے راؤنڈ میں، گاف تمارا زیڈانسیک نامی ایک اور کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی۔ اور اگر وہ مزید آگے بڑھتی ہیں تو ان کا مقابلہ آسٹریلین اوپن میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی دیانا یاسٹریمسکا سے ہو سکتا ہے۔

گاف نے رولینڈ گیروس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں.

گاف پیرس 2024 میں ہونے والے آئندہ اولمپک گیمز میں بھی حصہ لینے کے لیے پر امید ہیں۔ اس نے کہا کہ وہ پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور اس میں حصہ لینے کے لیے کسی اور بہتر شہر کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔

گاف نے رولینڈ-گیروس ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا بڑا فائنل 2022 میں پیرس میں کھیلا تھا اور پچھلے سال سیمی فائنل میں پہنچی۔لیکن وہ دونوں مواقع پر، ایگا سویٹیک سے ہار گئیں۔

Latest articles

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا سخت ٹریننگ سیشن

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 فروری سے شروع ہونے...

یوکرین تنازع : یورپی ممالک کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے، حکام

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیر کے روز یورپی ممالک کے کئی اہم رہنما...

More like this