اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کل شام کو لبنان کے وزیرِ اعظم سے بات کی۔
اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے وزارتِ خارجہ اور سفارتخانہ رابطے میں رہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ لبنان کے وزیرِ اعظم نے کل دوبارہ کہا کہ وہ امدادی سامان بھیجنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، لبنان میں سفیر کو ہدایات دی گئیں اور انہوں نے کنفرم کیا کہ لبنانی وزیرِ اعظم سے بات ہو گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے، آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔