پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

0
89
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق، دونوں جماعتوں کی قیادت کے رابطے تیز ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کا آزاد اراکین کی شمولیت سے قبل ٹی او آرز طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں میں ٹی او آر طے کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

پی ٹی آئی کی کمیٹی میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، اعظم سواتی اور علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کی 3 رکنی کمیٹی میں لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم اور عنایت اللہ کا نام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے مشاورت کریں گے، اس حوالے سے کمیٹیاں جلد ہی ٹی او آر طے کر کے حتمی فیصلے کے لیے قیادت کو ارسال کریں گی.

حتمی معاملات طے کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہوگا، کمیٹیاں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان مستقل رابطے کو بھی یقینی بنائیں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے بھی رابطے میں ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے جماعت اسلامی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کے حق میں سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا.