
پاکستان امریکہ کا بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے،امریکہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی رواں ہفتے امریکہ آمد کے بعد محکمہ خارجہ نے ایک اہم اتحادی اور پارٹنر کے طور پر امریکہ میں پاکستان کی مرکزیت کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل عاصم منیر، جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، توقع ہے کہ وہ اہم دفاع، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اگرچہ اس دورے کا اعلان فوج کے میڈیا ونگ نے کیا تھا تاہم ان کی مصروفیات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے کہا کہ وہ امریکی سیکرٹری دفاع اور ریاست کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
جب پاکستانی آرمی چیف کی واشنگٹن میں مصروفیات پر معلومات لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دورے کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔
تاہم، انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات پر زور دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر ان کے ساتھ شراکت کے منتظر ہیں.