اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ڈین ایوانز اور چارلس بروم اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہ انگلینڈ کے 34 سال ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے حریف کھلاڑی ہنری سیرل کو ٹائی بریک پر 6-7(4-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں انگلینڈ کے ہی چارلس بروم نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کے لائیڈ ہیرس کو 6-7(2-7)،6-2 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔