نواز شریف کی بلوچستان آمد ، بلاول نے پنجاب پر توجہ دینے کی تجویز دے دی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگڈیسک)مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف بلوچستان کے بعد سندھ جائیں گے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تجویز دی ہے کہ میاں صاحب پنجاب پر توجہ مرکوز رکھیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد اندرون ملک اپنے پہلے سیاسی دورے کے لیے بلوچستان کا انتخاب کیا ہے اور دیگر اہم پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ منگل کو کوئٹہ پہنچے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف بلوچستان میں پارٹی کو فعال بنانے کے لیے فیصلے کریں گے جبکہ اس دورے کے دوران بلوچستان کے کئی سیاستدانوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلانات متوقع ہیں جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی جانب سے انتخابی اتحاد بھی ممکن ہے۔
نواز شریف ,شہباز شریف اور مریم نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر کوئٹہ بلوچستان پہنچ گئے @pmln_org @MaryamNSharif @CMShehbaz pic.twitter.com/t6pvZJrYlT
— Urdu International (@urduintl) November 14, 2023
سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف دو روزہ دورے کے دوران بلوچستان میں سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے ’سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔ امن پھر واپس لوٹے گا۔‘
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو سندھ کے علاقے مٹھی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نواز شریف کے دورہ بلوچستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کسی کا حق حاصل ہے کہ وہ جس صوبے میں چاہے جا کر سیاست کرے۔
سندھ مٹھی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں اپنی 15 مہینے کی کارکردگی پر انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہوں، کیا شہباز شریف، اسحاق ڈار و دیگر ن لیگ کے وزراء اپنی 15 مہینے کی کارکردگی پر انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہیں؟ یا وہ اپنے منہ چھپا رہے ہیں۔
میں اپنی 15 مہینے کی کارکردگی پر انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہوں، کیا شہباز شریف، اسحاق ڈار و دیگر ن لیگ کے وزراء اپنی 15 مہینے کی کارکردگی پر انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہیں؟ یا وہ اپنے منہ چھپا رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari pic.twitter.com/6LmqKDVVoK— PPP (@MediaCellPPP) November 14, 2023