Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکرکٹقومی ریسلر انعام بٹ کا قومی کرکٹر اعظم خان کو...

قومی ریسلر انعام بٹ کا قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر رستمِ پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

اپنے بیان میں انعام بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان 3 ماہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔

قومی ریسلر نے کہا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائے گا۔ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے۔

انعام بٹ نے مزید کہا کہ ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے، 3 ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کر سکیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments