اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیشنل ویمنز فٹ بال چیمپیئن شپ 2024 فٹبالرز کی تعلیمی مصروفیات کے باعث ملتوی کردی گئی ہے .نیشنل ویمنز فٹ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کا آغاز 5 مئی سے کراچی میں ہونا تھا .
تاہم ،کلبز نے پی ایف ایف کو فٹبالرز کی تعلیمی مصروفیات سے متعلق آگاہ کردیا ہے .متعدد درخواستوں کے پیش نظر ایونٹ کے التوا کا فیصلہ کیا گیا .نئے شیڈول کا اعلان کلبز سے رائے طلب کرنے کے بعد کیا جائے گا.