Monday, February 10, 2025
Homeکھیلمصر کے محمد ذکریا نے سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ...

مصر کے محمد ذکریا نے سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Published on

سیڈ 4 مصر کے محمد ذکریا نے16 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

پی این روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ 20 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں وائلڈکارڈ انٹری پانے والے ناصر اقبال کو فائنل میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پرا ۔

ناصر نے فائنل کا پہلا گیم 11-13 سے جیتا، مگر اس کے بعد ذکریا نےکم بیک کیا اور مسلسل تین گیمز جیتے۔ مصر کے پلیئر نے دوسرا گیم 4-11 سے جیت کر مقابلہ 1-1 کیا، پھر تیسرا گیم 5-11سے جیت کر میچ میں 1-2 کی سبقت حاصل کی۔چوتھا گیم ذکریا نے7-11 سے جیت کر 1-3 سے فتح اپنے نام کرلی۔

فاتح کو ٹرافی کے ساتھ3 ہزار 85 ڈالرز ملے، رنر اپ نے 1ہزار 9 سو 38 ڈالرز حاصل کیے۔

اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ مہمان خصوصی تھے، ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کھیلوں کی ترقی میں بھی اپنا قومی کردار ادا کر رہی ہے ۔

Latest articles

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ چینی حکام...

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

More like this