Monday, February 17, 2025
Homeکھیلفٹ بالریڈ بلز کے خلاف میچ میں میسی نے ایک نیا...

ریڈ بلز کے خلاف میچ میں میسی نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے نیویارک ریڈ بلز کے خلاف میچ میں انٹر میامی کے لیے ناقابل یقین کھیل پیش کیا ۔ اس نے ایک گول اسکور کیا اور پانچ گولز میں مدد (ا سٹ ) فراہم کیے جس وجہ سے انٹر میامی نے 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔

میسی نے تین میجر لیگ سوکر ریکارڈ توڑ دیے کیونکہ اس نے مجموعی طور پر ایک ہی گیم میں چھ گول کیے۔ میسی حال ہی میں زبردست فارم میں ہیں، لیگ کے لگاتار چھ میچوں میں گول کر رہے ہیں اور اسسٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انٹر میامی کے کوچ جیرارڈو “ٹاٹا” مارٹینو نے میسی کی تاریخی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا بہت متاثر کن ہے کہ وہ اتنے گول کرنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

اس میچ میں لوئس سواریز نے بھی تین گول کیے، اور میٹیاس روزاس نے بھی انٹر میامی کے لیے دو گول کیے، جس سے انھیں 1-0 کے ہاف ٹائم خسارے سے واپس آنے میں مدد ملی۔ میسی اور سوریز اب 10 گول کے ساتھ لیگ میں ٹاپ اسکورر ہیں، اور انٹر میامی 7 جیت، 2 ڈرا، اور 3 شکستوں سے 24 پوائنٹس کے ساتھ ایسٹرن کانفرنس میں سرفہرست ٹیم ہے ۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this