Sunday, February 16, 2025
Homeکھیلفٹ بالمانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو شکست دے کر لگاتار چوتھا...

مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو شکست دے کر لگاتار چوتھا پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کا سیزن اپنے اختتام کو پہنچا اور مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی بار ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ انہوں نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فل فوڈن نے پہلا گول صرف 79 سیکنڈ میں کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے 18ویں منٹ میں جیریمی ڈوکو کی جانب سے شاندار پاس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گول کیا۔

Man City wins record fourth straight Premier League title after 3-1 win against West Ham
Man City wins record fourth straight Premier League title after 3-1 win against West Ham

ویسٹ ہیم کے محمد قدوس نے ہاف ٹائم سے عین قبل اوور ہیڈ کک سے شاندار گول کیا۔ اگرچہ سٹی کی جیت میں کوئی شک نہیں تھا، لیکن ویسٹ ہیم نے کھیل کے بعد تقریباً ایک اور گول کر دیا، لیکن (وی اے آر) ویڈیواسسٹنٹ ریفری کے جائزے کے بعد اسے مسترد کر دیا گیا ۔
اس کے بعد، روڈریگو نے مانچسٹر سٹی کے لیے ایک عمدہ گول کر کے انھیں دوبارہ دو گول کی برتری دلا دی۔

Manchester City wins historic 4th consecutive Premier League title
Manchester City wins historic 4th consecutive Premier League title

اس جیت نے دسمبر میں آخری بار ہارنے کے بعد سے سٹی کی 19 فتوحات اور چار ڈراز کے ناقابل شکست سلسلے کو برقرار رکھنے میں مدد دی ۔اس جیت سے مانچسٹر سٹی نے تاریخ میں 10واں ٹاپ فلائٹ ٹائٹل اور پچھلے سات سیزن میں چھٹا ٹائٹل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پورے سیزن میں اپنے ہوم اسٹیڈیم، اتحاد میں کوئی گیم نہیں ہاری، جوکہ ایک ریکارڈ ہے .

یوئیفا یورپی سپر کپ اور فیفا کلب ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یہ اس سیزن میں یہ ان کی تیسری ٹرافی ہے ۔ اب، ان کا مقصد 25 مئی کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف ایف اے کپ کا فائنل جیتنا ہے، جس سے وہ سیزن میں مسلسل ڈومیسٹک ڈبل جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this