اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسکجیک پال کی مائیک ٹائسن کے خلاف باکسنگ کی سب سے بڑی فائٹ ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ مائیک ٹائسن کو اس وقت صحت کے سنگین مسائل لاحق ہیں ۔ یہ فائٹ 20 جولائی کو ٹیکساس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہونا تھی لیکن اب 7 جون کو اس فائٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔
تاہم جیک پال فائٹ ملتوی ہونے پر بہت مایوس ہیں، پال نے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ : انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اس ایونٹ کے لیے سخت محنت کی، اور وہ انڈر کارڈ فائٹرز سمیت شامل ہر فرد کے لیے برا محسوس کرتے ہیں۔ تاہم، وہ مائیک ٹائسن کی صحت کی قدر کرتے ہیں اور ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ جیک کا کہنا ہے کہ جب بھی مائیک صحت مند ہوں گے وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ لڑائی بہت اہم ہوگی۔
یہ لڑائی نیٹ فلکس پر براہ راست نشر ہونے والی تھی اور ہر دو منٹ کے آٹھ راؤنڈز کے لیے شیڈول کیا گیا تھا، اور یہ مکمل طور پر پیشہ ورانہ فائٹ ہونے والی تھی۔