الرئيسيةکھیلاولمپک گیمز میں شریک اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایران سے خطرہ ہے:...

اولمپک گیمز میں شریک اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایران سے خطرہ ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے فرانس کے وزیر خارجہ کو ایک خط لکھ کر اولمپک گیمز میں شریک ہونے والے اسرائیلی کھلاڑیوں کے لیے ایرانی شہریوں سے ممکنہ خطرے سے اپنے خوف کا اظہار کیا ہے تاکہ فرانس اسرائیلیوں کی حفاظت کے لیے انتظامات میں اضافہ کرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جب سے غزہ میں اسرائیلی جنگ جاری ہے اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہو چکی ہلاکتوں پر امریکہ و یورپ میں مظاہرین غزہ جنگ پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اسرائیل کو خدشہ رہتا ہے کہ اس کے شہریوں کو کسی بھی جگہ مار پڑنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔یورپ و امریکہ میں اس طرح کے واقعات کو عام طور یہود دشمنی کے واقعات کا نام دیا جاتا ہے۔جو پہلے سے بڑھ گئے ہیں۔یہی خطرہ کاٹز کو فرانس میں شروع ہونے والی اولمپک گیمز میں بھی لاحق ہے۔

کاٹز نے اپنے خط میں لکھا کہ کچھ ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو ہماری خوشیوں کے اس موقع کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہوں۔کاٹز کا یہ خط میڈیا کو بھی جاری کیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اولمپکس کے دوران ایرانیوں اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کے لوگ ممکنہ طور پر اسرائیلی وفد کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this