Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلفٹ بالپی ایف ایف پریمیئر فٹبال لیگ اور فٹسال مقابلوں میں فرمز اور...

پی ایف ایف پریمیئر فٹبال لیگ اور فٹسال مقابلوں میں فرمز اور کنسلٹنٹس کی دلچسپی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پی ایف ایف پریمیئر فٹبال لیگ اور فٹسال مقابلوں میں کئی شہرت یافتہ اور بہترین ساکھ رکھنے والی فرمز اور کنسلٹنٹس نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف ایف مینز اور ویمنز ایونٹس کے رائٹس کی بڈز کا عمل مکمل کرنے کیلئے فنانشل ایڈوائزری فرم/ کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے،اس ضمن میں کمپنیز کی جانب سے دکھائی جانے والی گرمجوشی پاکستان میں فٹبال کے معیار میں بہتری کا ثبوت ہے۔

پی ایف ایف کی معاونت کیلئے منتخب ہونے والی فرم یا کنسورشیم مارکیٹ کے تجزیہ، بڈز کی حکمت عملی کیلئے میٹنگز، فنانشل ماڈل اور بڈز کے حتمی ممکنہ تخمینہ کی تیاری جیسی ذمہ داریاں سر انجام دے گی۔ ایک مسابقتی فضا پیدا کرنے کیلئے مینز اور ویمنز کی فٹبال اور فٹسال لیگز جیسے آئندہ ایونٹس کے مربوط پلان وضع کئے جائیں گے،پی ایف ایف خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھنے والی مزید فرمز کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

باقی وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درخواستیں 8 جولائی، 2024 تک
mail@pff.com.pk
پر جمع کروائی جاسکتی ہیں، حتمی تاریخ گزرنے پر اظہار دلچسپی کرنے والی فرمز کو ٹیکنیکل اور فنانشل پیشکش کے حوالے سے میٹنگ کیلئے مدعو کیا جائے گا، پی ایف ایف کسی بھی پروپوزل کو قبول یا مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments