Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsوزیراعظم کے بلوچ مظاہرین سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، سینیٹر...

وزیراعظم کے بلوچ مظاہرین سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، سینیٹر سعدیہ عباسی

Published on

وزیراعظم کے بلوچ مظاہرین سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، سینیٹر سعدیہ عباسی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی جانب سے بلوچ مظاہرین سے متعلق ادا کیے گئے الفاظ کی مذمت کی ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل جو نگران وزیراعظم نے کہا کہ جو احتجاج کر رہے ہیں وہ ملک دشمن لوگ ہیں اور کہا جو ہمدردی کر رہے ہیں وہ جائیں اور ان کالعدم تنظیموں (بینڈ) تنظیموں کو جوائن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ محدود مینڈیٹ ہے اور اس طرح کی باتیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگر وہ ملک دشمن ہیں تو ان پر کیس کیوں نہیں بنا، ان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی توہین ہے کہ کل ایوان میں بات ہوئی اور ان کے بارے میں یہ کہنا کہ بینڈ آرگنائزیشن جوائن کریں، نگران وزیراعظم نے جو کہا وہ لوگوں کے حقوق کی توہین ہے۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرکے، نفرت کو بڑھا کر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نگران وزیراعظم کی ان لفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، باقی اراکین کو بھی مذمت کرنی چاہیے۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this