Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsجرمنی : افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، پرچم کی...

جرمنی : افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، پرچم کی بےحرمتی،پاکستان کی شدیدمذمت Pakistan has condemned Germany

Published on

جرمنی  افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، پرچم کی بےحرمتی،پاکستان کی شدید مذمت

Pakistan has condemned Germany

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان شہریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کیا گیا اور پاکستانی پرچم اتار کر افغانی پرچم لہرایا گیا جس پر پاکستانی سفارتی حکام نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ، اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہےاور ان سے تفتیش جا ری ہے۔

پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور جرمن حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا.

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے جرمنی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالاگیا،اور قونصل عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔سفارتکاروں کی سلامتی یقینی بنانامیزبان حکومت کی ذمہ داری ہے، جرمن حکام ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کریں.جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان نے فرینکفرٹ جرمنی میں انتہاپسندگروہ کی جانب سے اپنےقونصل خانے پرحملےکی شدید مذمت کی ہے۔جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویاناکنونشنز کے تحت ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹیوٹر پر کہا ہے کہ گزشتہ روز انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل خانے کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی جس سے قونصلر کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

انہوں نے مذید کہا پاکستان نے جرمن حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے. جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور جرمنی میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کل کے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانونی چارہ جوئی کے لیے فوری اقدامات کریں اور سیکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔

جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ نے فرینکفرٹ قونصل خانے میں توڑپھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفارت خانہ جرمن حکام سے رابطے میں ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسی صورتحال دوبارہ نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ شرپسندوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانی سفارتخانہ نے اپنی کمیونٹی سے صبر اور سکون سے رہنےکی اپیل کی۔

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ اورپاکستانی پرچم کی بے حرمتی پر صحافی،ادیبوں اور مختلف شہبائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافرادنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے.

پاکستان کی معروف صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جرمنی میں شر پسندوں کی طرف سے کونسل‌خانے پر حملے اور پاکستانی پرچم کی توہین پر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری پہچان ہے .انہوں نے کہا کہ نہ کسی اور پرچم کی توہین گوارا ہے اور نہ ہی اس جھنڈے پر آنچ آنے دیں گے.

شاعر اور مصنف عاطف توقیر نے ایکس پر لکھا ہے کہ جرمنی میں قونصل جنرل دفتر سے پاکستانی پرچم اتارنا اور اس کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت معاملہ ہے۔ پاکستان کا پرچم بلند ہو گا، دوبارہ بلند ہو گا اور بلند رہے گا۔یہ پرچم کروڑوں پاکستانیوں کی پہچان اور سرزمین سے محبت کی علامت ہے۔اس کی تذلیل مت کریں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...