آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا جائزہ لیا
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS) visited Corps Level Collective Training exercise of Strike Corps.@OfficialDGISPR #PakistanArmy #Pakistan
The exercise is aimed at validating offensive operational concepts. He witnessed an impressive display… pic.twitter.com/AKPultFOCX
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 21, 2023
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آج اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کی آمد کے موقع پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مشترکہ تربیتی مشق کا مقصد جارحانہ آپریشنل تصورات کی توثیق کرنا تھا۔انہوں نے جدید ترین وی ٹی-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی پیچیدہ مشقوں کے متاثر کن مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربیتی مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری اور اعصابی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیرنے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے مطابقت کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور رات کی تاریکی میں ہونے والے آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دورِ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔