Friday, October 4, 2024
Homeکھیلفرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ :ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ انجری کے...

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ :ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ انجری کے باعث کوارٹر فائنل سے دستبردار

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق عالمی نمبرون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Djokovic withdraws from French Open 2024 quarterfinal due to injury
Djokovic withdraws from French Open 2024 quarterfinal due to injury

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربیا کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا مقابلہ ناروے کے کیسپر رڈ سے تھا تاہم دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ گھٹنے کی انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور ناروے کے کیسپر رڈ بلامقابلہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نوویک جوکووچ کے گھٹنے کی چوٹ کا سکین گزشتہ روز ہوا تھا جس سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ نوویک جوکووچ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ،جس کے بعد ٹاپ سیڈڈ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔

Djokovic withdraws from French Open due to knee injury
Djokovic withdraws from French Open due to knee injury

نوویک جوکووچ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا کہ مجھے میگا ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑرہا ہے۔

French Open 2024: Novak Djokovic Withdraws From Tournament Due To Knee Injury, Loses No. 1 Ranking
French Open 2024: Novak Djokovic Withdraws From Tournament Due To Knee Injury, Loses No. 1 Ranking

جوکووچ کی میگا ایونٹ سے دستبردای کے باعث ان کا 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا ، اس کے علاوہ وہ اے ٹی پی میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں اپنی عالمی نمبر ایک کی حیثیت بھی کھو دیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments