Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلکرکٹسابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی پر...

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اوپنر ناصر جمشید نے بالا آخر 7 سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔
سابق کرکٹر ناصر جمشید پر پاکستان سپر لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے بعد 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ انہیں برطانیہ میں 17ماہ کی قید بھی بھگتنا پڑی تھی۔

عیدالفطر کے موقع پر سابق کرکٹر نے اپنے بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔

تصاویر کے ساتھ ناصر جمشید نے ایک نوٹ تحریر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے ساتھ جو کیا اس پر خود کو کبھی معاف نہیں کر پاؤں گا اور میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔

اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ میں اپنا ٹیلنٹ بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کروں گا۔

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this