فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں تاجکستان کی پاکستان کو شکست

0
88
Tajikistan down Pakistan 3-0 in FIFA World Cup 2026 Qualifiers
Tajikistan down Pakistan 3-0 in FIFA World Cup 2026 Qualifiers

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دوشنبہ میں منگل کو اپنے آخری فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں تاجکستان کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوم سائیڈ کو 35ویں منٹ میں ماباٹیشوف شیروونی نے گول کر کے برتری دلائی اور پھر دوسرے ہاف میں 65ویں منٹ میں صفروف مانوچہر کے گول کے ساتھ میزبان ٹیم حاوی رہی ۔تاجکستان کی جانب سے تیسرا گول وحدت ہنونوف نے 70ویں منٹ میں کیا۔

اس کے جواب میں قومی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی.

یاد رہے، پاکستان گروپ جی میں سب سے نیچے رہا کیونکہ وہ تمام چھ میچ ہار چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے نومبر میں الاحساء میں سعودی عرب کے ہاتھوں 4-0 کی شکست کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اسی ماہ اسلام آباد میں تاجکستان کے ہاتھوں 6-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے بعد اردن نے اسلام آباد میں رمضان المبارک میں کھیلے گئے کھیل میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دی اور عمان انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاہینز نے ریورس میچ بھی 7-0 سے ہارا۔