مشہور اداکار ایوب کھوسہ نے ائیرپورٹ انتظامیہ کی غفلت پر آئینہ دیکھا دیا،فلائی جناح کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار اور ایکٹوسٹ ایوب کھوسہ کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکار اسلام آباد سے کوئٹہ کی جانب سفر کے لئے ایئرپورٹ پہنچے.
معروف ایئرلائن ( فلائی جناح) کے عملے کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے مسافروں کے سامان اور بیگوں کو شدید نقصان پہنچا،کئی مسافر وں کا قیمتی سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا جس پر مسافروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا.
معروف اداکار ایوب کھوسہ نے مسافروں کی ترجمانی کرتے ہوئے عملے کی غفلت پر بھرپور آواز اٹھائی جس پر ایئرلائن ( فلائی جناح) کی انتطامیہ نے معذرت کرتے ہوئے تمام مسافروں کی شکایات کے ازالے کا اعادہ کیا.
ایوب کھوسہ نے ایئرپورٹ انتطامیہ اور ایئرلائن انتطامیہ کو کوتاہی برتنے پر ائینہ دکھایا جس پر انتطامیہ نے مّعذرت کی.