Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالیوروپا لیگ سیمی فائنل،بائر لیور کوزن نے روما کو شکست دے...

یوروپا لیگ سیمی فائنل،بائر لیور کوزن نے روما کو شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق بائر لیور کوزن نے یوروپا لیگ سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں روما کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔اس میچ میں فلورین ویرٹز اور رابرٹ اینڈریچ کے گول نے لیور کوزن کی فتح کو یقینی بنانے میں مدد کی۔ جبکہ یہ دوسرا موقع تھا جب لیور کوزن نے اٹلی میں کوئی گیم جیتا ہے۔

روما نے بھی میچ میں گول کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کی، ان کے مرکزی اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو، کو کھیل کے 80 منٹ کے بعد متبادل کیا گیا۔ ان کی جگہ کھیل میں متبادل کے طور پر شامل ہونے والے ٹیمی ابراہم نے اسٹاپیج ٹائم میں گول کرنے کا بہترین موقع گنوا دیا۔

کھیل کے سست آغاز کے باوجود ، لیورکوز ن کی جانب سے میں فلورین ویرٹز نے پہلے ہاف میں لیور کوزن کے لیے پہلا گول داغ دیا جبکہ یہ فلورین ویرٹز کا سیزن کا اپنا 18 واں گول تھا ۔ روما نے ہاف ٹائم سے پہلے برابری کی کوشش کی لیکن وہ کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہے ۔

دوسرے ہاف میں لیورکوزن نے رابرٹ اینڈریچ کے ذریعے طویل فاصلے سے گول کرکے اپنی برتری کو مزید بڑھا دیا۔ اور روما کو 2-0 سے شکست دے دی ۔

اس جیت کا مطلب ہے کہ لیورکوسن نے اپنے کوچ زابی الونسو کی قیادت میں لگاتار 47 میچوں میں شکست نہیں کھائی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this