Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsمثبت راز رکھنے کی خوشی،انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں...

مثبت راز رکھنے کی خوشی،انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں !

Published on

مثبت راز رکھنے کی خوشی،انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں !

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچھی خبروں کو خفیہ رکھنا لوگوں کو زیادہ متحرک اور زندہ محسوس کر سکتا ہے۔اس تحقیق میں 2500 سے زائد شرکاء کو شامل کیا گیا اور پتہ چلا کہ منفی یا شرمناک رازوں کے برعکس، مثبت رازوں کو اکثر بیرونی دباؤ کی بجائے ذاتی خواہش سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔

جن شرکاء نے اپنے مثبت رازوں کے بارے میں سوچا وہ زیادہ متحرک محسوس ہوئے، اور جن شرکاء نے بعد میں خبروں کو شیئر کرنے کے بارے میں سوچا ان کی توانائی کی سطح بلند تھی، چاہے راز کچھ بھی ہو۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اوسطاً لوگ خوشخبری کے 14 سے 15 ٹکڑے اپنے پاس رکھتے ہیں جن میں سے تقریباً 5 سے 6 کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔مثبت راز رکھنے کا تعلق انسان کی اندرونی ترغیب سے ہے، جو مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے توانائی اور تیاری کا احساس پیدا کرتا ہے۔مثبت راز دیرپا خوشی فراہم کرتے ہیں کیونکہ لوگ بالآخر ان کو بانٹنے کی خوشی کو ترستے ہیں.

لوگ اکثر اچھی خبر سنتے ہی اسے شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔ تاہم امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع کردہ ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچھی خبروں کو دوسروں کو بتانے سے پہلے خفیہ رکھنا زیادہ توانائی دیتا ہے۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this