Sunday, February 16, 2025
HomeTop Newsعمران خان کے این اے 122 لاہورسے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا...

عمران خان کے این اے 122 لاہورسے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار

Published on

عمران خان کے این اے 122 لاہورسے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو لاہور کے حلقے 122 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا،لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر سے دریافت کیا تھا کہ یہ کاغذات کس بنیاد پر مسترد کیے گئے؟

ریٹرننگ افسر نے بتایا تھا کہ دو وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید کہا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اس سے قبل 30 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کے کاغذات کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیا تھا۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ہم نے ہم نےاین اے 122 کے ریٹرننگ افسر پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...