Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsنگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے...

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کرنے کا فیصلہ

Published on

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کرنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ‏نے بتایا کہ وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کرنے کا فیصلہ ہے اور ذکا اشرف کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذکا اشرف نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو جن معاملات کی اجازت تھی انہیں وہ تمام امور کرنے دیے گئے اور ان معاملات سے روکا تھا جن کی اجازت نہیں تھی۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ بطور وزارت بین الصوبائی رابطہ حکومتی ہدایات پر پی سی بی کے معاملات پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کے چیئرمین ذکا اشرف نے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف حکومت کی جانب سے معاملات پر اختیارات نہ ملنے پر مستعفیٰ ہوئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا لیکن موجودہ حالات میں ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نامزد کرتے ہیں۔

ذکا اشرف اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پانچ فروری تک تھی لیکن انہوں نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Latest articles

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد...

شامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران کے حل کے لیے نئی کوششیں

اردو انٹرنیشنل شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی جمعرات کو پیرس میں...

More like this