Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsچنیوٹ:50 افراد کا قاتل سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ساتھی سمیت...

چنیوٹ:50 افراد کا قاتل سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ساتھی سمیت ہلاک

Published on

چنیوٹ:50 افراد کا قاتل سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ساتھی سمیت ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 50 افراد کے قاتل کو مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشن چنیوٹ کے علاقے میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گرد وں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا، غضنفرندیم 2011 سے مفرور تھا، مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے.

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود، جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا، غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد فیصل آباد میں آئی ایس آئی سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

Latest articles

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

یوکرین جنگ کے خاتمہ کی کوششیں: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اپنے روسی ہم...

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

More like this