Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالبرٹش کوچ تریشن پٹیل نے باضابطہ طور پر پاکستان فٹبال اسکواڈ...

برٹش کوچ تریشن پٹیل نے باضابطہ طور پر پاکستان فٹبال اسکواڈ کو جوائن کرلیا

Published on

برٹش کوچ تریشن پٹیل نے باضابطہ طور پر پاکستان فٹبال اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق، برٹش انڈین کوچ تریشن پٹیل نے باضابطہ طور پر پاکستان فٹبال اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، وہ ماضی میں ریموٹلی ٹیم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرچکے ہیں تاہم وہ اب فیلڈ پر کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن کے ساتھ کام کریں گے۔

انہیں بطور اسسٹنٹ کوچ اور پرفارمنس اینالسٹ ٹیم کے ساتھ مقرر کیا ہے۔ وہ سعودی عرب اور تاجکستان کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

تریشن پٹیل2006 سے کوچنگ سے وابستہ ہیں .وہ انگلینڈ میں مختلف کلبز اور فٹبال ایسوسی ایشن کے پروگرامز میں کوچنگ کرچکے ہیں۔ وہ لیورپول میں انٹرنیشنل اکیڈمی کوچ رہے جبکہ لیوٹن ٹاؤن کے ساتھ وہ کمیونٹی کوچ کی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے برطانوی کلب برکھمسٹیڈ کے ساتھ کام کیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں اگلا میچ چھ جون کو اسلام آباد میں سعودی عرب کیخلاف کھیلے گی جبکہ 11 جون کو وہ تاجکستان سے اپنا آخری کوالیفائر میچ اوے گراؤنڈ پر کھیلے گی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this