Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلپیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی میرا ہدف ہے، ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی میرا ہدف ہے، ارشد ندیم

اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کی جنوبی افریقا میں آؤٹ ڈور ٹریننگ شاندار رہی اور اب پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ان کا ہدف ہے۔

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں 5 ہفتے کی آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کر لی جس دوران انہوں نے تھرو پر بھرپورکام کیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ آؤٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے اور تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیک کو بہت بہتر بنایا ہے اور اب فٹنس کے لحاظ سے بھی پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل ردہم میں ہوں اور اب انٹر نیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی میرا ہدف ہے۔

ارشد ندیم دو انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments