بلوچستان: خضدار میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کی ضلع خضدار کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جنکی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کی گئی ہیں
دریں اثناء فائرنگ سے جاں بحق تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔جن میں حمزہ ولد محمد ابراہیم عمر 35 سال قوم شاہوانی سکنہ واشک عبداللہ ولد محمد حسن قوم لوٹانی عمر 30 سال سکنہ زہری آفتاب ولد شاہ محمد قوم سمالانی سکنہ کوئٹہ ہے
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے سے ہے.