اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اولمپک چیمپیئن اریان ٹیٹمس نے برسبین میں آسٹریلیا کی اولمپک تیراکی کے انتخابی ٹرائلز کے دوران 200 میٹر فری اسٹائل کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ 23 سالہ ٹیٹمس، جنہوں نے 2020 کے ٹوکیو گیمز میں دو سونے کے تمغے جیتے تھے، نے مولی اوکالاہان کے 2023 کے ریکارڈ کو ایک منٹ 52.23 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ شکست دی۔
اوکالاہان بھی برسبین میں ٹیٹمس کے پیچھے دوسرے نمبر پر رہیں، لیکن انہوں نے بھی 1 منٹ 52.48 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنا بہترین ریکارڈ بنایا۔
ٹیٹمس نے کہا، یہ ناقابل یقین ہے۔میں صرف اس بات پر خوش ہوں کہ میں نے آخرکار 200 میٹر کی دوڑ میں وہ تیراکی دکھائی جو میرے ٹریننگ کی عکاسی کرتی ہے۔”
ٹائٹمس نے مزید کہا کہ ان کے اور اوکالاہان کے درمیان مقابلہ دونوں کو “ہر دن ایک دوسرے کو آگے بڑھانے” میں مدد کر رہا ہے۔