Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلفٹ بالایشین کپ قطر 2023،سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا مقابلہ صفر صفر...

ایشین کپ قطر 2023،سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا مقابلہ صفر صفر سے ڈرا

کھیل کے شروع میں، سعودی عرب کے پاس گول کرنے کا بہترین موقع تھا جب دفاعی کھلاڑی سپھان تھونگ سونگ نے پنالٹی باکس کے اندر عبدالرحمن غریب کو فاول کیا۔ وی اے آر (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) سےکھیل کا جائزہ لینے کے بعد ریفری نے سعودی عرب کو پینلٹی کک دے دی۔ نوجوان اسٹرائیکر عبداللہ ردیف نے پنالٹی لی لیکن ان کا شاٹ گول کیپر سارنون اینوئن نے ناکام بنا دیا ۔
ایشین کپ قطر 2023،سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا مقابلہ صفر صفر سے ڈرا
اس کے چند منٹ بعد، تھائی لینڈ نے سوچا کہ اس نے اسکورنگ کا آغاز کر دیا ہے جب ٹیراسک پوئیفیمائی کے ڈائیونگ ہیڈر نے گول کیپر راگھد نجار کو شکست دی ، لیکن فارورڈ آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے گول کو مسترد کر دیا گیا۔ اس کے فوراً بعد میدان کے دوسرے سرے پر بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی، جہاں ردیف کا ایک گول بھی آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔ پہلے ہاف کے وسط میں، سالم الدوساری نے طویل فاصلے تک شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن تھائی گول کیپر سارانون انوئن نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایشین کپ قطر 2023،سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا مقابلہ صفر صفر سے ڈرا
بعد ازاں پہلے ہاف میں ابھی دس منٹ باقی تھے جب تھائی لینڈ کے ووراچٹ کنیتسریبامپن آخری ڈیفنڈر سے آگے تھے جب ان کے پاس گیند کھیلی گئی ۔اور گیند تیسری بار جال میں لگی لیکن ایک دفع پھر آف سائیڈ کی وجہ سے اس گول کو مسترد کر دیا گیا۔
ہاف ٹائم کے بعد، سعودی عرب نے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا، سعودی عرب کی جانب سے غریب میدان میں سب سے زیادہ فعال کھلاڑی تھے۔ وہ چند بار تھائی پینلٹی باکس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور طویل فاصلے سے شاٹس لگانے کی کوشش کی لیکن تھائی گول کیپر اینوئن نے ان کی کوششوں کو روک دیا۔
دوسرے ہاف میں تھائی لینڈ کو جیرو ان نے گول کر نے کا بہترین موقع پیش کیا، جو میدان کے دائیں جانب سے اندر چلے گئے اور پینلٹی ایریا کے باہر سے شاٹ کو کرل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کا شاٹ سعودی گول سے چوک گیا۔ سعودی عرب کے طلال حاجی 16 سال 131 دن کی عمر میں اے ایف سی ایشین کپ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ اس نے دوسرے ہاف کے دوران ایک اور کھلاڑی کی جگہ لی۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ کے دوران تقریباً ایک گول اسکور کر لیا تھا جب انہوں نے ناصر الدوساری کی جانب سے کراس حاصل کرنے کے بعد گیند کو گول کی طرف بڑھایا لیکن تھائی گول کیپر نے شاٹ کو روک دیا۔
ایشین کپ قطر 2023،سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا مقابلہ صفر صفر سے ڈرا
دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملنے کے باوجود نہ تو سعودی عرب اور نہ ہی تھائی لینڈ گول کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ اور یوں میچ 0-0 پر ڈرا ہوگیا ۔
ایشین کپ قطر 2023،سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا مقابلہ صفر صفر سے ڈرا

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments