Sunday, January 5, 2025
Homeالیکشن 2024عمران خانفرد جرم عائد ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے...

فرد جرم عائد ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازہ بند کر دیے

Published on

فرد جرم عائد ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازہ بند کر دیے

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مزید کسی بھی بات چیت کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’بے کار مشق‘‘ قرار دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اعلان اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے اس اعلان کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر نئے توشہ خانہ کیس میں 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک غیر ملکی رہنما کی طرف سے تحفے میں دیا گیا مہنگا Bvlgari جیولری سیٹ بہت کم قیمت پر اپنے پاس رکھا تھا۔

قبل ازیں سماعت کے دوران وکیل دفاع نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست جمع کرائی اور عدالت سے استدعا کی کہ اس پر فوری فیصلہ کیا جائے۔

دوسری جانب استغاثہ کارروائی کے اختتام تک جوابی دلائل مکمل نہ کرسکا اور مزید وقت مانگ لیا۔

عدالت نے استغاثہ سے کہا کہ وہ 28 ستمبر تک دلائل مکمل کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کریں گے اور عدالت سے راولپنڈی جلسے کی درخواست واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی اور اگر جلسے کی اجازت مل بھی گئی تو یہ شہر سے باہر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا کل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔

جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا علی امین گنڈا پور کے لیے بھی یہی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہ کریں تو بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین سمیت تمام لیڈرشپ کو ہدایات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

اپنے سابقہ بیان میں چیف جسٹس کے عہدے کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی حمایت کرنے والے سابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جسٹس منصور علی شاہ سے ان کی کوئی ذاتی جان پہچان نہیں ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this