Friday, October 4, 2024
Homeکھیلآسٹریلوی والی بال ٹیم کی پاکستان آمد

آسٹریلوی والی بال ٹیم کی پاکستان آمد

اسلام آباد: آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے 26 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلی سیریز ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے پیر کو آسٹریلین والی بال فیڈریشن (اے وی ایف) کے عہدیداروں سے بات چیت کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کی آمد کی تصدیق کردی ہے۔

اے وی ایف(آسٹریلوی والی بال فیڈریشن ) نے بحرین میں چیلنج کپ سے قبل پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے کا خیال پیش کیا۔ جسے پی وی ایف نے بخوشی قبول کیا۔ چیئرمین پی وی ایف نے کہا کہ “ایونٹ کو مناسب طریقے سے منعقد کرنے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس میں حفاظتی اقدامات بھی شامل ہیں۔”

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول

26 مئی – آسٹریلوی ٹیم کی آمد
27 مئی – پریکٹس
28 مئی – پہلا میچ
29 مئی – دوسرا میچ
30 مئی – تیسرا میچ

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments