Thursday, February 6, 2025
Homeبین الاقوامیآرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون...

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Published on

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بدھ کے روز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پینٹاگون نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے آج پینٹاگون میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی میزبانی کی، جہاں دونوں عہدیداروں نے علاقائی سلامتی کی حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وہ امریکی ایوان اور سینیٹ کے سینیئر ارکان سے بھی مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے کئی دہائیوں کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہوں کے ساتھ علاقائی استحکام سے لے کر عسکریت پسندی سے لڑنے اور افغانستان میں جنگ تک کے معاملات پر مل کر کام کیا ہے۔ آرمی چیف کے دورے کے دوران بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف پاکستان کی جاری ملک بدری کی مہم یقینی طور پر بات چیت کا مرکز بنے گی۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this