Thursday, January 16, 2025
Homeتازہ ترینپی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار کونسل میں درخواست دیں گے،انکے...

پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار کونسل میں درخواست دیں گے،انکے لائسنس کینسل کرائیں گے،اکبر ایس بابر

Published on

پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار کونسل میں درخواست دیں گے،انکے لائسنس کینسل کرائیں گے،اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے خلاف نیامحاذ کھولنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا میرے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں، جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوں اور مجھے 10 سال پہلے پارٹی سے فارغ کردیا تھا، جو وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں ان کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دیں گے کہ پاکستان بارکونسل ان وکلاء کے لائسنس منسوخ کرے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا انٹراپارٹی الیکشن محض ایک فراڈ تھا،انہوں نے کہا کہ ہم نے استدعا کی تھی پی ٹی آئی کے دوبارہ اور دیگر جماعتوں کے بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلے ان کے سامنے رکھیں گے، آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں ایک نوٹس آیا، دوبارہ دلائل کے لیے 14 تاریخ دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جس طریقے سے ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ویسے کسی نے نہیں کرائے، ہماری واحد پارٹی ہے جس کے پاس ووٹرز کا بہترین ڈیٹا موجود ہے، بڑے عرصے سے پی ٹی آئی کو زیر عتاب لایا جا رہا ہے لہٰذا بلے کا نشان چھیننے کی کوشش عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، ہم پہلے تو بلے سے محروم نہیں ہوں گے اور پی ٹی آئی کبھی الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this