Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانجسٹس مظاہر کے بعد سپریم کورٹ کے ایک اور سینئر جسٹس...

جسٹس مظاہر کے بعد سپریم کورٹ کے ایک اور سینئر جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی

Published on

جسٹس مظاہر کے بعد سپریم کورٹ کے ایک اور سینئر جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی

اسلام آباد (اردو انٹرنیشنل ) سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سینئر ترین جج تھے، موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اکتوبر میں انہیں آئندہ کا چیف جسٹس بننا تھا اور اگست 2025 میں ان کی ریٹائرمنٹ ہونا تھی۔

سینئر جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات ہیں جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز قبل سابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے اختلاف کیا تھا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ ہوگئے جس کے بعد جسٹس منصور کو کونسل میں شامل کرلیا گیا۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس ” سابقہ ٹیوٹر پر لکھا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفی کے بعد اگر حالات معمول کے مطابق رہے تو جسٹس منصور علی شاہ ۲۸ نومبر ۲۰۲۴ کو تین سال اور ایک ماہ کے لئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھائینگے۔ بظاہر جسٹس اعجاز الاحسن سے جُڑی پی ٹی آئی کی آخری امید بھی دم توڑ گئی ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this