Thursday, January 16, 2025
HomeTop Newsنواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس لے جا کر بٹھا دیں،علیمہ خان

نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس لے جا کر بٹھا دیں،علیمہ خان

Published on

جو الیکشن کے نام پر ہو رہا ہے اس سے بہتر ہے نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس لے جا کر بٹھا دیں،علیمہ خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کو جس طرح کی ریسپشن دی گئی، اس کیلئے بھی عدالتوں کا مذاق بنایا گیا۔ نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس لے جا کر بٹھا دیں،علیمہ خان

جو کچھ الیکشن کے نام پر ہو رہا ہے اس سے بہتر ہے نواز شریف کو سیدھا پرائم منسٹر ہاوس میں لے جا کر بٹھا دیں۔عمران خان 4 ماہ سے سائفر کیس میں جیل کے اندر ہیں۔ ایک مقدمے میں ضمانت ملتی ہے تو دوسرا جج تیار بیٹھا ہوتا ہے دوسرے کیس میں سزا دینے کے لیے۔ عدالتوں کو سوچنا ہوگا ، سسٹم کو دوبارہ کھڑا کرنا ہوگا۔ 24 کروڑ لوگوں کا اعتماد عدالتوں سے اٹھتا جا رہا ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، انہیں انصاف نہیں مل رہا، جو کچھ ہو رہا ہے یہ پورے نظام پر دھبہ ہے اس دھبے کو دھونا ہوگا۔

واضح رہے کہ سینئرصحافی جاوید چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ جیل کے اندر ٹرائل کے دوران عمران خان صاحب رو پڑے تھے اور جیل کے عملے نے انہیں تشو پیپر دئیے اور جب وہ آنکھیں صاف کررہے تھے تو وہاں اتنا سوگوار سا ماحول پیدا ہوگیاتھا کہ جج صاحب بھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

صحافی جاوید چوہدری کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں رو نہیں رہے تھے۔ عمران خان بالکل نہیں رو رہے تھے، وہ صرف اس بات پر نالاں تھے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران ان کی صرف ایک بار بیٹوں سے بات کروائی گئی۔عمران خان نے بچوں سے بات کروانے کی اپیل کی تھی اور وہ اس بات پہ ناراض تھے بلکہ کافی ناراض تھے۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this