Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsمستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا

مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا

Published on

مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ اس کے عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمہوریت کو آگے بڑھانے میں آزاد میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد اور خود مختار میڈیا مضبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے، ذرائع ابلاغ ووٹرز کو باخبر رہنے اور حکومت کو جوابدہ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی بندش پاکستان کی اپنے ہی پالیسی کے خلاف ہے۔

انہوں نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ پاکستانی عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، ایران کےمعاملے پرپاکستانی حکام سے رابطے جاری ہیں۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this