فلسطین: لڑائی کے دوران نو فوجیوں کی اموات ہوئیں: اسرائیلی فوج

0
87

غزہ میں لڑائی کے دوران نو فوجیوں کی اموات ہوئیں: اسرائیلی فوج

اردو نٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو غزہ میں اس کی کارروائیوں کے دوران نو فوجی اہلکاروں کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک قتل ہونے والے فوجیوں کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ” اے ایف پی ” کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں لڑائی کے دوران دو مزید فوجی اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

غزہ اسرائیلی فوج کا قبرستان ثابت ہوگا: حماس

حماس کے مسلح ونگ نے منگل کو کہا تھا کہ وہ آئندہ کچھ دنوں میں چند غیر ملکی قیدیوں کو چھوڑ دیں گے۔

خبر رساں ادارے “اے ایف پی “کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا ہے کہ ’غزہ دشمن کا قبرستان اور اس کے فوجیوں، سیاسی اور ملٹری قیادت کے لیے دلدل ہوگا۔

ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ’ہم نے ثالثی کرنے والوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہم آئندہ چند روز میں کچھ غیرملکیوں کو رہا کر دیں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے محصور غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو غیر انسانی طور پر نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے گناہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے.

مذید خبریں پڑھیئے

فیفا نے جینیفر ہرموسو پر ناپسندیدہ بوسہ لینے پر لوئس روبیل کو تین سال کے لیے معطل کر دیا

بالن ڈی اور، ایوارڈز کے دعو ے دار لیونل میسی اور ایتانا بونماٹی ثابت ہوئے

سب کے لیے ڈوپنگ عام۔Enhanced Gamesکا اولمپکس میں ڈوپنگ کے خلاف حل

فلسطین پر حملہ ہمارے اور ہمارے بچوں کے مستقبل پرحملہ ہے،بلاول بھٹو