ایکس (ٹویٹر )کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کمی

0
51

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) کی مالیٹ میں 50 فیصد سے بھی زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
ایلوں مسک کی کی ملکیت میں آنے کے بعد ٹویٹر کے بزنس میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے.
یاد رہے ایلون مسک نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایکس (ٹویٹر) کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا.
ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد ٹویٹر کی مالیت 50 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے.
اس وقت ایکس (تویٹر) بہت زیادہ تنزلی کا شکار ہے جبکہ ایلون مسک نے ایکس کی مینجمنٹ سنبھالنے کے بعد خاصی تعداد میں ملازمین کو بھی نکال دیا تھا اور کمپنی کا نام بھی تبدیل کردیا تھا.

ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کمپنی کو بہت زیادہ نصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ کمپنی کو ملنے والے اشتہارات میں بھی 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے.
اس وقت کمپنی کے ذمہ اربوں ڈالر کا قرضہ بھی واجب الادا ہے
ایلون مسک نے ایکس صارفین پر سبسکرپشن فیس کا اطلاق بھی کیا تھا اس کے باوجود کمپنی کے کاروبار میں اضافہ ممکن نہ ہو سکا.
یاد رہے اس وقت تک ایکس سبسکرپشن حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 1 فیصد سے زیادہ نہیں ہے.