Thursday, January 16, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن کی جانب سے اے این پی کو انتخابی نشان "لالٹین"...

الیکشن کمیشن کی جانب سے اے این پی کو انتخابی نشان “لالٹین” الاٹ

Published on

الیکشن کمیشن کی جانب سے اے این پی کو انتخابی نشان “لالٹین” الاٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹراپارٹی کیس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا تاہم اے این پی کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے کیونکہ اے این پی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی، جس کے بعد 10 مئی تک مہلت دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا تھا کہ اے این پی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے التوا مانگا ہے، یکم مئی 2024 کو 5 سال پورے ہوجائیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل نے کہا کہ آئین کہتا ہے انتخابات کی صورت میں کابینہ کام کرتی رہے گی، عام انتخابات آ رہےہیں، اگر انٹرا پارٹی انتخابات میں پھنس گئے تو مسئلہ ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو پانچ سال سے زائد کا وقت تو نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this