Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک بیماری کی...

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کیلئے خط لکھ دیا

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کیلئے خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، انہیں 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، وہ عمران خان کے خلاف نیب کے 2 ریفرنسز (توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس) کی سماعت کر رہے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کیلئے خط لکھ دیا

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنائی تھیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی ان کی عدالت میں ہی چل رہا تھا۔

اس کے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی سنا جبکہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس اور راجہ پرویز اشرف بھی رینٹل پاور کیس میں جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments